پیرس : یورپ کی ضعیف العمرخاتون اور فرانسیسی راہبہ نے اپنی 117ویں سالگرہ سے قبل کورونا وائرس کوشکست دے دی ۔

سسٹر آندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ میں 16 جنوری کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان میں کوئی کورونا کی واضح علامت ظاہر نہیں ہوئیں تھیں ۔کورونا کی تشخیص کے بعد سسٹر آندرے نے جنوبی فرانس کے شہر ٹولن میں خود کوقرنطینہ کر لیا تھا تاہم اب وہ مکمل صحت یاب ہوچکی ہیں ۔
انہوں نے اس کی علامت نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، "مجھے احساس تک نہیں تھا کہ مجھے کورونا ہوگیا ہے۔"
سسٹر آندرے نابینا ہیں اور چلنے پھرنے کے لئے وہیل چیئر استعمال کرتی ہیں ۔ وہ اپنی سالگرہ دوستوں کے ساتھ منانے کے لئے بھرپور تیار نظر آتی ہیں ۔سسٹر آندرے جہاں رہائش پذیر ہیں اس ریٹائرمنٹ ہوم کے ترجمان ڈیوڈ ٹیویلا کاکہنا ہے کہ " یہ بہت خوش قسمت رہی ہیں ، انہوں نے مجھ سے اپنی صحت کے بارے میں نہیں ، بلکہ اپنی عادات کے بارے میں پوچھا۔ مثال کے طور پر وہ جاننا چاہتی تھی کہ آیا کھانے یا سونے کے وقت کا نظام الاوقات تبدیل ہوجائے گا،انہوں نے کورونا کا کوئی خوف ظاہر نہیں کیا۔ البتہ وہ دوسرے لوگوں کے بارے میں بہت فکر مند تھیں ۔
جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کی (جی آر جی) ورلڈ سپرسنٹنینیرین رینکنگ لسٹ کے مطابق 11 فروری 1904 کو پیدا ہونے والی سسٹر آندرے دنیا کی دوسری سب سے عمر رسیدہ شخصیت ہونے کے علاوہ یورپ کی سب سے ضعیف العمر خاتون بھی ہیں ۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 21 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 19 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 گھنٹے قبل






