Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دیگر وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 18 2025، 7:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، شہبازشریف کی سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دیگر وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن وسلامتی پر بات چیت ہوگی۔

ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہوگی، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کریگا۔

Advertisement