2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی اسکریننگ ہوگی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا،وزیر اعظم


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نےمزید کہا کہ تشخیص میں تاخیراور غیر مؤثر علاج ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی وجوہات ہیں، ملک کے دُور دراز علاقوں میں ویکسی نیشن اور علاج کی فراہمی ہونی چاہیے، خون کی محفوظ منتقلی کیلئےسخت نگرانی اور معیاری ضوابط اپنانا ہوں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں ذمہ دار طبی طرزِ عمل اور حفظانِ صحت کی عادات کو فروغ دینا ہوگا، ریاستی ادارے، شعبۂ صحت اور سماجی طبقات کو ہیپاٹائٹس کے خلاف کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ یہ مرض ایک عالمی چیلنچ بن چکا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی شرح والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، بہت سے متاثرہ افراد تشخیص اور علاج کے بغیر رہ جاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ حکومت نے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کے لئے قومی پروگرام شروع کیا ہے۔
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ 2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی اسکریننگ ہوگی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ آگاہی، بروقت تشخیص،علاج بیماری پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 2 گھنٹے قبل

جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی امریکا ثالثی کی کوششیں مسترد
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 2 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- ایک منٹ قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 4 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی: 331 سڑکیں متاثر، 32 پل بہہ گئے، بحالی کے لیے اربوں روپے درکار
- 4 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 8 منٹ قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- ایک گھنٹہ قبل