Advertisement
پاکستان

نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی

منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل پر پراجیکٹ میں شامل تمام ٹیموں کی کاوشوں اور ان تھک محنت پر مبارکباد دی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 29th 2025, 6:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر  لائن  سے  2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی

لاہور :  نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے 500کے وی K2/K3 - مٹیاری اور کے کے آئی - پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن سرکٹس کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کردیا ہے جو بجلی کے ترسیلی نظام کے استحکام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ 102 کلومیٹر طویل، ڈبل سرکٹ، کواڈ بنڈل ٹرانسمیشن لائن کراچی کے قریب K2 اور K3 نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2,200 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ لائن کینوپ جوہری پلانٹس سے موجودہ 500کے وی پورٹ قاسم - مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لنک کی گئی ہے اور اسے تقریباً 18.45 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

اس اہم منصوبے کی تکمیل سے نیشنل گرڈ کے استحکام اور استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ٹرانسمیشن لائن کے انرجائز ہونے سے ملک کے جنوبی خطے میں بجلی کی ترسیل کا نظام مضبوط ہوگا اور اس سے نیشنل گرڈ کو مستحکم رکھنے، علاقائی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں حائل کئی رکاوٹوں کے باوجود اس کامیابی کا حصول وزارت توانائی (پاور ڈویژن)، این جی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور این جی سی کی مختلف فارمیشنز پراجیکٹ ڈیلیوری ساؤتھ، ایسیٹ مینجمنٹ ساؤتھ، ٹیلی کام، ایچ وی ڈی سی سائوتھ، ٹی ایس جی (ساؤتھ)، ٹرانسمیشن لائن ڈیزائن، میٹریل پروکیومنٹ اینڈ مینجمنٹ، پروٹیکشن اینڈ کنٹرول، پاور سسٹم پلاننگ اور آئی ایس ایم او کی اجتماعی کاوشوں اور قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہوا۔ 

منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل پر پراجیکٹ میں شامل تمام ٹیموں کی کاوشوں اور ان تھک محنت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل لوڈ سنٹرز تک بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں اور اس سے پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک  کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 7 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 9 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 7 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
Advertisement