وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا،دفتر خارجہ
مذاکرات میں افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر بات ہوگی، پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات پر بات ہوگی،ترجمان

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر بات ہوگی، پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات پر بات ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کریں اور افغان طالبان دہشت گرد تنظیموں سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کریں۔

ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت دیگر دہشتگرد گروپس کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کریں، افغان طالبان پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین تناؤ کے خاتمے کے لیے قطر کی مصالحتی کوششوں کو سراہتا ہےاور پاکستان امید رکھتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔
دوسری جانب، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیرِ دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی قیادت میں افغان حکومت کا ایک وفد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہو گیا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

