Advertisement

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لیڈی اینابیل ایک مؤثر کیمپینر تھیں اور کئی سماجی کازز کے لئے کام کرتی رہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 19th 2025, 9:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینا بیل گولڈ اسمتھ کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ اسمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی زیک گولڈ اسمتھ بھی شامل تھے۔ لیڈی اینا بیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا تھا جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔

اینا بیل نے صرف 15 برس کی عمر میں لیڈی اینا بیل کا خطاب حاصل کیا تھا، ان کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 برس تک قائم رہی اور پھر سر جیمز گولڈ اسمتھ سے 1978 میں دوسری شادی کی۔

لیڈی اینابیل ایک مؤثر کیمپینر تھیں اور کئی سماجی کازز کے لئے کام کرتی رہیں۔  جن میں دیہی علاقوں، جانوروں کی خیراتی تنظیمیں اور جنوبی افریقہ میں بچوں پر HIV/AIDS کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کرنا شامل ہیں۔

2004 میں انہوں نے اپنی یادداشتیں "انابیل: ایک غیر روایتی زندگی"  شائع کیں، اس کتاب میں انہوں نے  اپنے ارسٹوکریٹِک بچپن، 1960 کے عشرے کے سوئنگِنگ لندن کی مسحور کن سماجی زندگی کو یاد کیا اور پھر اپنے والدہ اور دادی ،نانی کی حیثیت سے کردار کا بھی ذکر کیا۔

لیڈی اینا بیل کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ کو لارڈ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے 2016 میں میئر لندن بننے کیلئے صادق خان کا مقابلہ بھی کیا تھا۔

واضح رہےکہ لیڈی انابیل کی بیٹی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے 1995 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شادی کی تھی۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 7 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
Advertisement