Advertisement

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

یہ لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کی گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر اکتوبر 19 2025، 9:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ  اسے حماس کی جانب سے 2 مزید یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئی ہیں۔

وزیراعظم نیتن یاہوکے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو ریڈ کراس کے ذریعے 2  یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا ہے۔

یہ لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کی گئی ہیں۔ لاشوں کو شناخت کے لیے اسرائیل میں ایک طبی تجزیاتی مرکز منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک حماس کی جانب سے 28 میں سے 11 مغویوں کی لاشیں اسرائیل کو ملی ہیں۔

حماس کا کہنا ہےکہ رفح کراسنگ کی بندش یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے، یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی رفح کراسنگ کھلنے سے مشروط ہے۔ 

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرسکتا ہے، حماس کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی کی مستند اطلاعات ملی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ضامن ممالک کو جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، اگر حماس نے ایسا کیا تو غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • 15 hours ago
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ

  • 3 hours ago
ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

  • 14 hours ago
پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

  • an hour ago
حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

  • 15 hours ago
صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں  احتجاجی مظاہرے

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے

  • an hour ago
دسمبر میں  آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

  • an hour ago
عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  • 3 hours ago
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں  ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع

  • 3 hours ago
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر  شہروں میں موسم  خشک رہنے کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم  خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 2 hours ago
چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

  • 14 hours ago
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

  • 15 hours ago
Advertisement