فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 538روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی


عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے، بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 538روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح 10 گرام سونا 6463 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے کا ہو گیا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں عالمی قیمت 85 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4150 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
رواں سال سونے کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال اور شرح سود میں کمی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کو محتاط کیا ہے، اور یہ کمی امریکی ڈالر کی طاقت اور دیگر عالمی اقتصادی اثرات کے باعث ہوئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہوگیا ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل



