پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے دو پروازیں ہفتہ وار چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی سے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا،ترجمان


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن آج بحال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 5 سال بعد پہلی پرواز آج اسلام آباد سے 350 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوگی، پہلی پرواز کی روانگی سے قبل ہی برطانیہ کیلئے تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ کرائی جاچکی ہے۔
اس موقع پر دونوں ہوائی اڈوں پر تقریب ہوگی، وزیر ہوا بازی خواجہ آصف یورپی یونین اور برطانیہ کے سفیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے دو پروازیں ہفتہ وار چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی سے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
دوسری جانب اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع و ایوی ایشن خواجہ آصف اور برطانوی خاتون سفیر پی آئئ اے کے جہاز کا معائنہ کیا اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔
وزیر دافاع نے مسافروں سے درخواست کی وہ پی آئی اے کے اس خوبصورت جہاز کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خواجہ آصف اور برطانوی خاتون سفیر پی آئئ اے کے جہاز کا معائنہ کر رہے جو براہ راست مانچسٹر کی فلائٹ پر جائے گا ویسے جہاز تو اچھا اور نیا لگ رہا ہے باقی ذمہ داری مسافروں کی بھی ہوتی کہ اسے صاف رکھیں ویسے مانچسٹر والی سواریاں تو الگ ہی جائیں تو بہتر رہتا ہے 😂 pic.twitter.com/gZmEvNHWut
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) October 25, 2025
واضح رہے کہ 24جون 2020 کو غلام سرور خان نے پائلٹ کی ڈگریوں سے متعلق قومی اسمبلی کے فورم پر بیان دیا تھا، جس پر یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 3 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 8 hours ago
