وزیر اعلی سہیل آفریدی نے پروٹوکول کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی
میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو استعفیٰ دینے سے روک دیا اور انہیں کہا کہ میں اپنے عوام کے سامنے ایک منٹ سڑک بند ہونے پر معافی مانگوں گا،سہیل آفریدی


کرک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پروٹوکول کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو ہدایت کی تھی کہ کوئی روٹ نہیں لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں آتے ہوئے راستے میں گاڑیاں کھڑی ہوئی دیکھیں تو سیکیورٹی چیف سے روٹ لگانے کا پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ صرف ایک منٹ روٹ لگایا ہے تاکہ مشکل نہ ہو۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے سیکیورٹی چیف کو ایک منٹ کا بھی روٹ لگانے سے منع کیا تو انہوں نے جواب میں مجھے استعفیٰ دینے کا کہا اور بتایا کہ یہ سب آپ کی سیکیورٹی کیلئے ضروری ہے۔
جلسے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو استعفیٰ دینے سے روک دیا اور انہیں کہا کہ میں اپنے عوام کے سامنے ایک منٹ سڑک بند ہونے پر معافی مانگوں گا‘۔
ان کا کہنا تھاکہ میں عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں، اسی کے ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ مستقبل میں بھی پروٹوکول کی وجہ سے شہریوں کو پروٹوکول کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل







