سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، آئی ایس پی آر


سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
پہلا آپریشن ضلع کوئٹہ کے علاقے میں چلتن پہاڑوں میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، جس میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
دوسرا آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مقامات پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ویژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف 2 الگ الگ کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 5 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 منٹ قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 منٹ قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

