وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی اور بڑھتی ہوئی گرمجوشی کو سراہا


اسلام آباد: یو ایس اے ایمبیسی کی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔
دوران ملاقات دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی اور بڑھتی ہوئی گرمجوشی کو سراہا۔
بین الاقوامی برادری میں ایک ذمہ دار اور مستقبل کے متلاشی شراکت دار کے طور پر پاکستان کے تعمیری کردار اور بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا گیا۔ افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں فریقین نے ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جانا چاہیے۔
ملاقات کا اختتام دو طرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 4 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 5 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 3 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 6 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 4 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 4 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 3 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 5 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 4 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 4 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 3 دن قبل



