پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے لائحہ عمل کے تحت غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے جاری کوششوں کے تحت امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کرے گا


پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کے لیے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے لائحہ عمل کے تحت غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے جاری کوششوں کے تحت امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔
پاکستان امید کرتا ہے کہ اس طریقہ کار کی تشکیل کے ساتھ ہی مستقل جنگ بندی کے نفاذ، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں مزید اضافے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
پاکستان یہ توقع بھی کرتا ہے کہ یہ کوششیں بین الاقوامی قانونی حمایت اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک قابل اعتماد، مقررہ نظام الاوقات کے تحت سیاسی عمل کے ذریعے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کا باعث بنیں گی، جس کے نتیجے میں انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں پرمبنی فلسطین کی آزاداور خودمختارریاست کا قیام عمل میں آئے گا، جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے غزہ امن بورڈ میں تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago




