بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں واقع کے پی کالج کے عقب میں پیش آیا۔ اس ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے معمول کی تربیتی مشن کے لیے انڈین ایئر بیس سے پرواز بھری تھی

بھارتی شہر الہٰ آباد میں انڈین ایئرفورس کا ایک اور طیارہ خزان رسیدہ پتوں کی طرح جھولتے ہوئے تالاب برد ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں واقع کے پی کالج کے عقب میں پیش آیا۔ اس ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے معمول کی تربیتی مشن کے لیے انڈین ایئر بیس سے پرواز بھری تھی۔
اس طیارے میں ایک سینیئر پائلٹ اپنے جونیئر زیر تربیت پائلٹ کو تربیتی پرواز کے لیے لے گئے تھے تاہم طیارہ واپس نہیں آیا۔
کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا البتہ ایک پولیس اسٹیشن میں مقامی افراد نے طیارہ گرنے کی اطلاع دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ فضا میں جھولتے ہوئے تالاب میں گرا اور آدھا ڈوب گیا جب کہ اس میں کوئی شخص موجود نہیں ہے۔
جائے حادثہ پر پہنچنے والی ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی کہ تالاب میں گرنے والا طیارہ وہی تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی۔
طیارے میں سوار دونوں پائلٹس نے خرابی کا معلوم ہونے پر دوران پرواز ہی طیارے سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹس کے ذریعے زمین پر اتر گئے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل





