Advertisement
علاقائی

 تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ

اگر وزیراعلی کا کنٹرول نہیں تو وہ استعفی دے دیں، خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ سٹریٹ موومنٹ پر ہے گلی کوچوں کی سیاست کی جارہی ہے، اپوزیشن لیڈر

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 23rd 2026, 9:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں ہوا، صوبائی حکومت بظاہر مخالفت کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی صفر ہے، صوبائی حکومت کی صوبے کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں، کرپشن کی بھرمار کےعلاوہ یہاں کچھ بھی نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ صوبے میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے ابھی تک کیا کیا ہے بتائیں؟ باقی صوبے آگے جارہے ہیں ہم پیچھے جارہے ہیں، کرپشن زور و شور سے جاری ہے ، اس صوبے پر رحم کریں، اس کو مزید خراب نہ کریں۔

 ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ وادی تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اگر حکومت بروقت فیصلہ کرتی تو برف باری سے قبل علاقہ کلیئر ہوتا، آپریشن سے اتفاق کے بعد اب صوبائی حکومت بھڑکے ماررہی ہے۔

کمشنر اور ڈی سی نے آپریشن معاہدہ پر دستخط کیے ہیں، کیا وہ صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں آپریشن کے لیے صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کیے 95 ہزار آئی ڈی پیز کے لیے فی کس ایک لاکھ 25 ہزار روپے کون دے رہا ہے، تیراہ آپریشن کا فیصلہ ایپکیس کمیٹی میں ہوا جس کی صدارت وزیراعلی نے کی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جرگہ کے ساتھ ڈی سی نے معاہدہ کیا جو صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، آئی جی کی بریفنگ کے مطابق پولیس میں اس آپریشن کی صلاحیت نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلی کا کنٹرول نہیں تو وہ استعفی دے دیں، خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ سٹریٹ موومنٹ پر ہے گلی کوچوں کی سیاست کی جارہی ہے، وفاق سے صوبائی حکومت کو  8 سو بلین روپے دہشت گردی کے خلاف ملے یہ پیسے کہاں خرچ کیے گئے، کسی قبائلی علاقے میں پولیس سٹیشن نہیں، فرانزک لیبارٹری تک نہیں، خیبرپختونخوا امن کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ  18ویں ترمیم سے متعلق خواجہ آصف کا بیان ذاتی ہے، صوبہ نچلے سطح پر فنڈز منتقل نہیں کر رہا، صوبے بھر میں ہم نے تمام یونیورسٹیز میں برابر لیپ ٹاپ تقسیم کئے، فنڈز سے متعلق یہ غلط بیانیاں کر رہے ہیں۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement