گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا


اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
اس دوران ملزمان کو پولیس کے سخت پہرے میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں گزشتہ برس درج ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس مقدمے کی ایف ائی آر عدالت میں پیش نہیں کی۔
سماعت کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو جوڈیشل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روز کےلیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- an hour ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 21 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago


