Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، اہلخانہ کی بانی سے ملاقات کا مطالبہ

عمران خان کی صرف آنکھ کا نہیں پورے جسم کا چیک اپ ہونا چاہیے،ہم قانون اخلاقیات کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، جوائنٹ سیشن میں احتجاج رجسٹر کرائیں گے،سلمان اکرم

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 23rd 2026, 4:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، اہلخانہ کی بانی سے ملاقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ارکان پارلیمنٹ کاسپریم کورٹ کے باہر احتجاج جاری ہے جس میں ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کے مقدمات مقرراہلخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ احتجاج کے شرکاء نے عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی وجہ سے عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات ہوئی، ایک سلمان صفدر کی رپورٹ ہے اور ایک سرکاری رپورٹ ہے، ہم کسی بھی سرکاری رپورٹ پر اعتبار نہیں کریں گے، عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی کو ان کی جان کی پرواہ ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ وہ لمحہ نہیں کہ تحریک چلائیں یا مذاکرات کریں، چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہوسکی، دوبارہ جاکر کوشش کروں گا چیف جسٹس سے ملاقات ہو، عمران خان کی صرف آنکھ کا نہیں پورے جسم کا چیک اپ ہونا چاہیے، ہم قانون اخلاقیات کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، جوائنٹ سیشن میں احتجاج رجسٹر کرائیں گے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے اور رجسٹرار کا نمبر بھی بند ہے، پارلیمنٹیرینز باہر دھرنا دیے انصاف کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر اس لیے جمع ہیں کہ ہمارے کیسز لگائے جائیں اور انصاف ملے۔

علاوزہ ازاںپی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کے لیے اسپتال لے جایا جائے، سپریم کورٹ نے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا،کیا رپورٹ داخل دفترکرنے کے لیے تھی؟

Advertisement
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 6 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • an hour ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 5 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • an hour ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 hours ago
Advertisement