مریم نواز نے صوبے میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کی منظوری دے دی
مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے مفت وین سروس حاصل کر سکیں گے، میت منتقلی سروس کی مانیٹرنگ سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی،بریفنگ


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہےجس کے تحت میت کو سرکاری ہسپتال سے گھر تک مفت منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس سہولت فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی۔
دوران اجلاس خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائز کرنے پر اتفاق کیا گیا، پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل کی سطح پر سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے جامع پلان طلب کیا جائے۔ منصوبے کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر تک میت کی منتقلی کے لیے کم از کم ایک وین دستیاب ہوگی۔
حکام کے مطابق مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے یا ہسپتال کے کاؤنٹر سے رابطہ کر کے مفت وین سروس حاصل کر سکیں گے۔ میت منتقلی سروس کی مانیٹرنگ سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولیٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے کرایوں کے تعین کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل







