عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کر دی
چیف جسٹس بینچ تشکیل دینے کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں،مقدمے کی سماعت کا عدالتی اختیار صرف اُس وقت ہوگا جب چیف جسٹس کے اختیار سے قانونی طور پر بینچ تشکیل دیا جائے،فیصلہ


اسلام آباد:ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس میںعدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے توہین عدالت کی کارروائی کا حکم واپس لے لیا، فیصلے میں کہا گیا کہ 21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا، جو قانونی طور پرتشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا، 21 جولائی کا سنگل بینچ کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں۔
ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فیصلہ دیا کہ چیف جسٹس بینچ تشکیل دینے کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں، کسی مقدمے کی سماعت کا عدالتی اختیار صرف اُس وقت ہوگا جب چیف جسٹس کے اختیار سے قانونی طور پر بینچ تشکیل دیا جائے۔
لارجر بینچ نے فیصلہ دیا کہ کوئی جج اس فریم ورک سے باہر یکطرفہ طور پر دائرۂ اختیار استعمال نہیں کر سکتا، روسٹر یا بنچ کی تشکیل چیلنج کرنے کا معاملہ اندرونی انتظامی طریقۂ کار کے ذریعے اٹھایا جائے گا، یہ معاملہ خود ساختہ عدالتی کارروائی کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔
فیصلے میں جسٹس فیلکس فرینکفرٹر کے اقوال بھی شامل کیے گئے، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔
لارجر بینچ کے اس فیصلے کے بعد وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 17 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل



