Advertisement
پاکستان

باجوڑ میں افغان طالبان رجیم کا معصوم شہریوں پر حملہ، 4 بھائی شہید،ایک بچہ زخمی

شہداء کے نام ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ ہیں جو حقیقی بھائی تھے۔ مقامی عوام اور شہریوں نے افغان طالبان کے اس ظالمانہ اقدام کی سخت مذمت اور غصہ ظاہر کیا،بیان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 16th 2026, 2:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
باجوڑ میں افغان طالبان رجیم کا معصوم شہریوں پر حملہ، 4 بھائی شہید،ایک بچہ زخمی

اسلام آباد:باجوڑ میں افغان طالبان رجیم کے معصوم شہریوں پر حملے میں 4 بھائی شہید جبکہ 5 سال کا بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے تبستہ لیتائی، سالرزئی میں افغان طالبان کے فوجی کی جانب سے سرحد پار سے آرٹلری اور مارٹر فائر کے ذریعے عام شہریوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 4 معصوم شہری شہید جبکہ ایک پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا کیونکہ حملے کے دوران ان کا گھر نشانہ بنایا گیا تھا۔

بیان کے مطابق شہداء کے نام ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ ہیں جو حقیقی بھائی تھے۔ مقامی عوام اور شہریوں نے افغان طالبان کے اس ظالمانہ اقدام کی سخت مذمت اور غصہ ظاہر کیا۔

وزیر اطلاعات نے مزیدکہا کہ افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دہشت گردوں اور ان کے امدادی ڈھانچوں پر کیے جانے والے ہدفی حملوں سے پیدا ہونے والے شدید ناکامیوں کے نتیجے میں ان کی مایوسی اور اضطراب کا اظہار بھی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ حملے کے جواب میں افغان طالبان کے ٹھکانوں اور ڈھانچوں کے خلاف بھرپور اور جارحانہ کارروائی جاری ہے۔

Advertisement
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 9 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement