طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جنوبی وزیرستان حملے کی جعلی ویڈیو پھیلانے کا انکشاف
جب سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی اصل حقیقت کو بے نقاب کیا تو طالبان سے منسلک اکاؤنٹ نے خاموشی سے اپنی گمراہ کن پوسٹ حذف کر دی


اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک کے مطابق افغان طالبان حکومت سے منسلک سوشل آئی ای اے اردو آفیشل نامی ایکس اکاؤنٹ نے ایک جعلی ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی فوٹیج ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹ چیک کے دوران مذکورہ ویڈیو دراصل عراق کے علاقے کردستان کی ہے جسے جھوٹا تاثر دیتے ہوئے جنوبی وزیرستان، پاکستان کی ویڈیو کے طور پر پیش کیا گیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ یہی ویڈیو اس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک پروپیگنڈا اکاؤنٹ رئیل بابابنارس کی جانب سے بھی شیئر کی گئی تھی جس سے افغان طالبان حکومت اور بھارتی جعلی پروپیگنڈا نیٹ ورک کے درمیان گٹھ جوڑ کے واضح شواہد سامنے آتے ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق جب سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی اصل حقیقت کو بے نقاب کیا تو طالبان سے منسلک اکاؤنٹ نے خاموشی سے اپنی گمراہ کن پوسٹ حذف کر دی۔
علاوہ ازاں فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ دشمن پروپیگنڈا نیٹ ورکس کے درمیان رابطے کو ظاہر کرتا ہے، جہاں بیرون ملک کی غیر متعلقہ ویڈیوز کو پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے متعلق جھوٹی کہانیاں گھڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago





