Advertisement

امریکا کو بڑا دھچکا:برطانیہ، فرانس،جرمنی، جاپان اور آسٹریلیا کا ٹرمپ کی اپیل پر جہاز بھیجنے سے انکار

نیٹو کا آبنائے ہرمز میں کوئی براہ راست کردار نظر نہیں آتا، امریکا اور اسرائیل کو اپنے اہداف واضح انداز میں بیان کرنے چاہئیں،جرمن وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Mar 16th 2026, 6:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کو بڑا دھچکا:برطانیہ، فرانس،جرمنی، جاپان اور آسٹریلیا کا ٹرمپ کی اپیل پر جہاز بھیجنے سے انکار

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا لگا ہے، مغربی ممالک برطانیہ،جرمنی،فرانس اور آسٹریلیا نے ٹرمپ کی اپیل پر اپنے جنگی جہاز بھیجنےسے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ہم گلف میں جنگ نہیں چاہتے، جنگ کی وجہ سے گیس، تیل اور فرٹیلائزر کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہمارا مقصد اپنے ریجن کے لوگوں کو محفوظ کرنا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ ایران جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہوگا، جنگ ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ مذاکراتی معاہدہ ضرور ہوگا، عالمی برادری جنگ کے جلد حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سمندری آمدورفت کی بحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری بند ہونا چاہئے، جنگ کا خاتمہ ہی ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں کو تیزی سے نیچے لانے کا راستہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کو روسی صدر پیوٹن کے لئے فائدہ مند موقع نہیں بننے دیا جا سکتا، ہمیں اپنے دفاع کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،میں جلد یوکرین کے صدر سے ملاقات کروں گا۔

جرمنی 

علاوہ ازاں جرمن وزیر دفاع نے آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال کے ذمہ دار عناصر کے خلاف پابندیوں کی حمایت کی جائے گی، نیٹو کا آبنائے ہرمز میں کوئی براہ راست کردار نظر نہیں آتا، امریکا اور اسرائیل کو اپنے اہداف واضح انداز میں بیان کرنے چاہئیں۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے،جرمنی لبنان کے لیے 188 ملین یورو کا امدادی پیکج فراہم کرے گا۔

جاپان

اسی طرح امریکا کے معاشی اتحادی جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی حکمراں جماعت کے پالیسی چیف نے کہا کہ خطے میں بہت بڑی دہلیز پار ہوئی تبھی جاپانی بحری جہاز آبنائے ہرمز بھیجے جا سکیں گے۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کردیا، آسٹریلوی وزیر نے کہاکہ آسٹریلیا مشرق وسطیٰ کے مشن میں حصہ نہیں لے رہا۔

علاوہ ازاں جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا قریبی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔

دوسری جانب امریکا اسرائیل کے ایران اور لبنان پر حملے 16 ویں روز میں داخل ہو گئے، ایران نے بھی جواب میں 54 ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے سجیل میزائل برسا دیئے۔

جبکہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد کی اپیل کی تاہم کسی ملک نے ابھی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کا دعویٰ رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی سے مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا، ایران سعودی عرب پر حملوں میں ملوث نہیں، امریکا کے لوکس ڈرون ایرانی ڈرون شاہد کی نقل ہیں، وہی عرب ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں، امریکا نے ایرانی دعوے کی تردید کی ہے۔

بغدادمیں 10 امریکی فوجی ہلاک

علاوہ ازںبغداد میں امریکی سفارتخانے پر آج صبح حملہ کیا گیا،امریکی دفاعی نظام نے میزائل یا ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ ڈرون سے کیا گیا یا میزائل مارا گیا۔

اس حوالے سے روسی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔ عراقی مزاحمتی تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں سولہ روز کے دوران 1444 ایرانی اور 850 لبنانی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں شامل ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہیں جبکہ ایران میں 36 ہزار رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Advertisement
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • a day ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • a day ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 17 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • a day ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • a day ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 days ago
Advertisement