عدالت کے اس فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو قانونی ریلیف حاصل ہو گیا ہے، جبکہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مزید کارروائی کے امکان ختم ہو گئے ہیں


لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد،سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملزم کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پیش کی گئی،جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دی اور نیب کی درخواست منظور کرلی۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے قانون کے مطابق چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کی۔
فیصلے میں نیب لاہور مزیدنے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف کرپشن شواہد نہیں ہیں۔
دوران سماعت عدالت میں وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے تھے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ عدالت کے اس فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو قانونی ریلیف حاصل ہو گیا ہے، جبکہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مزید کارروائی کے امکان ختم ہو گئے ہیں۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago





