Advertisement
پاکستان

اسحاق ڈار کا دورہ بیجنگ:پاکستان اور چین کا مشرق وسطیٰ اور خلیج میں قیام امن کے لیے 5 نکاتی اقدام کا اعلان

تنازعات کا واحد حل بات چیت اور سفارت کاری ہے، لہٰذا امن مذاکرات جلد از جلد شروع کیے جائیں،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 31st 2026, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈار کا دورہ بیجنگ:پاکستان اور چین کا مشرق وسطیٰ اور خلیج میں قیام امن کے لیے 5 نکاتی اقدام کا اعلان

بیجنگ: نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد پاکستان اور چین نے خطے میں قیامِ امن کے لیے مشترکہ طور پر 5 نکاتی اقدام کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کی اور متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تنازعات کا واحد حل بات چیت اور سفارت کاری ہے، لہٰذا امن مذاکرات جلد از جلد شروع کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران اور خلیجی ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سویلین آبادی، بجلی گھروں اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کی جائے۔

اسی طرح بحری سلامتی کے حوالے سے دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پھنسے ہوئے بحری جہازوں اور عملے کے ارکان کی حفاظت کی جائے اور شپنگ لینز کو جلد از جلد معمول پر بحال کیا جائے،جبکہ پاکستان اور چین نے عالمی قوانین، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ایک جامع "پیس فریم ورک" کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
Advertisement