بنوں: تھانہ ڈومیل کے پر خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ناکام، 10 شہری شہید،متعد دزخمی
حملہ آور نے تھانے کے باہر موجود سول آبادی کو نشانہ بنایا، شہید ہونےوالوں میں7خواتین ،ایک بچہ اور 2 مرد شامل ہیں،سیکیورٹی ذرائع


بنوں: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ڈومیل کے باہر شہری آبادی پر خارجی دہشت گرد کا خودکش حملہ، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید، 4 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور نے تھانے کے باہر موجود سول آبادی کو نشانہ بنایا، شہید ہونےوالوں میں7خواتین ،ایک بچہ اور 2 مرد شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر بنوں کے پرامن عوام کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس سٹیشن پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جاری کر دہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 19 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 19 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 14 گھنٹے قبل
