گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ’’ریاست اور سماج مکالمہ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے عالمی تنازعات میں پاکستانی قیادت کی ثالثی کی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کیا گیا


پشاور:گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ’’ریاست اور سماج مکالمہ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اور اختتامی خطاب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کی۔
تفصیلات کے مطابق ایک روزہ کانفرنس میں اہم سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات نوجوانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور داخلی اتحاد پر اتفاق کیا گیا۔
بین الاقوامی چیلنجز اور جیو پولیٹکل حالت میں ریاست اور سماج اتحاد پر نوجوانوں اور سماجی رہنماؤں کا اتفاق کیا گیا۔ کانفرنس کے میزبان انٹرنیشنل ریسرچ کونسل اور پاکستان ادارہ برائے انسداد غربت کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس میں قبائلی نوجوانوں اور وفود سمیت ماہرین تعلیم ، اراکین سول سوسائٹی اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے شرکت کی۔.webp)
کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے عالمی تنازعات میں پاکستانی قیادت کی ثالثی کی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کیا گیا۔ جبکہ قبائلی اور سیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی نوجوانوں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
دوران کانفرنس نوجوانوں نے ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کم کرنے کیلئے مکالمے کا ناگزیر قرار دیا،نوجوانوں کا کہنا تھا کہ آئین میں صوبائی حقوق دینے سے سیاسی اور سماجی بے چینی کم ہوگی۔
کانفرنس سے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی، سابق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف ، مذہبی سکالر اسرار مدنی ، ارشد محمود ، مولانا یوسف شاہ، جنرل ر انعام الحق ، ڈاکٹر عامر رضا اور میڈم شگفتہ ملک نے شرکت اور خطاب کیا۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ ریاست اور سماج کے درمیان مکالمہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ایسے مکالمے کیلئے کھلے ہیں۔
اپنے خطاب میں گورنر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈہ کی بجائے مستند ذرائع پر اعتماد کرتے ہوئے ریاست اور عوام کے درمیان تعلق کا مضبوط کریں، اور سوشل میڈیا کو تفریق اور تقسیم کی بجائے داخلی وحدت کیلئے استعمال کریں۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل


