امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور وہاں سے جانے والے تمام بحری جہازوں کی ناکہ بندی شروع کردی
ایران کی فوج تباہ کر دی اور نیوی سمندر میں ڈبو دی ہے، ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے بھی تباہ کر دیئے ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ


دبئی:امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں پر آنے وہاں سے جانے والے تمام بحری جہازوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے، اس حوالے سے امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹ میں آمدورفت پر ہوگا، خلیج عرب اور خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی نفاذ ہوگا۔
تاہم سینٹ کام کا مزید کہناتھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی فوج تباہ کر دی اور نیوی سمندر میں ڈبو دی ہے، ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔
بیان میں صدرٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ ایران کے جو جہاز ابھی تک نشانہ نہیں بنے وہ ایران کے فاسٹ اٹیک یعنی تیز رفتار حملہ آور جہاز ہیں لیکن انھیں امریکی ناکہ بندی کے لیے زیادہ خطرہ نہیں سمجھتا۔
تاہم امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر یہ فاسٹ اٹیک جہاز امریکی ناکہ بندی کے قریب آئے تو انھیں فوراً ختم کر دیا جائے گا۔ بالکل اُسی طریقے سے جس طرح سمندر میں منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کو تباہ کیا تھا۔
بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ایران اس وقت بُری صورتحال میں ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔
تاہم دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مکمل طور پر ایران کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- an hour ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago








