Advertisement
پاکستان

وزیرِ اعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلۂ خیال

وزیراعظم نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،بیان

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 16th 2026, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِ اعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی  تبادلۂ خیال

دوحہ: و وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوش اور برادرانہ گفتگو ہوئی،وزیراعظم نے قطری جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی طیارے کو سکواڈ کی صورت میں دیے گئے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور قطر کی مہمان نوازی کو سراہا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگومیں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیجی خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

علاوہ ازاں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Advertisement
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 days ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 7 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 13 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 12 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 14 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 13 hours ago
Advertisement