Advertisement
تجارت

سعودی فنڈ نے سٹیٹ بینک میں جمع 3ارب ڈالر کی میعاد میں توسیع کردی

سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمن المرشد اور سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے واشنگٹن میں اس معاہدے پردستخط کیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 17th 2026, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی فنڈ نے سٹیٹ بینک میں جمع 3ارب ڈالر کی میعاد میں توسیع کردی

سعودی ترقیاتی فنڈ نے سٹیٹ بینک میں جمع اپنے تین ارب ڈالر کی میعاد میں توسیع کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمن المرشد اور سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے واشنگٹن میں اس معاہدے پردستخط کیے۔

جمع شدہ رقم کی واپسی کی مدت میں توسیع پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ اقتصادی شراکت داری کی عکاس ہے جس سے پاکستان کے بیرونی شعبے کے استحکام میں مزید مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement