ایران کی بحریہ دشمنوں کونئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے،ایرانی سپریم لیڈر
فوج قوم کے بیٹے کی مانند ہےجو عوام کے گھروں سے جنم لیتی ہے، کچھ طاقتیں ایران کوتقسیم کرنا چاہتی ہیں، امریکی منصوبوں کےخلاف ایرانی فورسزڈٹ کر رہیں،سپریم لیڈر


تہران: ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کونئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی کے مطابق یومِ فوج کے موقع پرسوشل میڈیا پرجاری اپنے پیغام میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نےایرانی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوج نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں بھی ماضی کی طرح بہادری سے وطن کا دفاع کیا۔
بیان میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کونئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے، عوامی حمایت اور مضبوط صف بندی کے ساتھ ایرانی فوج نے دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا اور دنیا پر ان کی کمزوری و ذلت واضح کر دی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ فوج قوم کے بیٹے کی مانند ہےجو عوام کے گھروں سے جنم لیتی ہے، کچھ طاقتیں ایران کوتقسیم کرنا چاہتی ہیں، امریکی منصوبوں کےخلاف ایرانی فورسزڈٹ کر رہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج سرحدوں کی بہادری کے ساتھ حفاظت کر رہی ہے، ایرانی فوج کے قیام کے دن پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک دن قبل



