Advertisement
پاکستان

پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ

کامیاب تجربے سے بحریہ کی طویل فاصلے تک اہداف کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے، جو قومی دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے،آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 21st 2026, 5:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ

کراچی:پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فضا سے فائر کیے گئے میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جو پاک بحریہ کی سمندر میں درست نشانہ لگانے اور آپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے بحریہ کی طویل فاصلے تک اہداف کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے، جو قومی دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزیدبتایا کہ کروز میزائل “تیمور” کی کامیاب فائرنگ سے مسلح افواج کی کثیرالجہتی اور مربوط دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملی ہے، جبکہ پاک بحریہ اپنے بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب اس کامیاب میزائل تجربے پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Advertisement
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement