Advertisement

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا خوف،نیتن یاہو نے مذہبی تقریب منسوخ کر دی

شمعون یوخائی کو یہودی تصوف کی مشہور کتاب ’زوہر‘ کا مصنف مانا جاتا ہے،انہوں نے اپنی وفات کے دن کو ماتم کے بجائے خوشی کے طور پر منانے کی وصیت کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 27th 2026, 4:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا خوف،نیتن یاہو نے مذہبی تقریب منسوخ کر دی

تل ابیب:حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے خوف کے پیشِ نظر صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سال ’لَگ باؤمر‘ نامی مرکزی مذہبی تقریب کو منسوخ کرتے ہوئے اسے محدود اور علامتی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یہودیوں کا ایک مذہبی اور خوشی کا تہوار ہے جو شمالی اسرائیل میں واقع کوہِ میرون پر ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہدایت کی ہے کہ اس سال ’لَگ باؤمر‘ کے موقع پر منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کو عوامی اجتماع کے بجائے محدود اور علامتی انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ تقریب دراصل دوسری صدی کے معروف یہودی ربی ’شمعون بار یوخائی‘ کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہوتی ہے۔

یہ تقریب شمالی اسرائیل میں واقع پہاڑی ’کوہِ میرون‘ پر یہ تقریب 4 مئی کی شام اور 5 مئی کو منائی جاتی ہے۔ اس تقریب میں ہر سال ہزاروں الٹرا آرتھوڈوکس شریک ہوتے تھے، یہاں روایتی الاؤ جلا کر اجتماعی عبادات کا اہتمام کیا جاتا تھا۔

تاہم اب اس سال اسرائیلی حکومت کے فیصلے کو ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ 4 اور 5 مئی کو اب مرکزی اجتماع کے بجائے ایک محدود سی تقریب منعقد ہوگی جس میں مخصوص افراد ہی شریک ہوسکیں گے۔

حکومتی بیان کے مطابق یہ فیصلہ لبنان کے ساتھ نازک جنگ بندی، ماؤنٹ میرون کی سرحد کے قریب موجودگی اور حملوں کی صورت میں بڑی تعداد میں افراد کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا۔

دوسری جانب نیتن یاہو حکومت کی جانب سے اسرائیلی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس موقع پر سڑکوں کو بند کرکے اور زائرین کو ازخود اس مقام تک پہنچنے سے روکیں۔

خیال رہے کہ شمعون یوخائی کو یہودی تصوف کی مشہور کتاب ’زوہر‘ کا مصنف مانا جاتا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق انہوں نے اپنی وفات کے دن کو ماتم کے بجائے خوشی کے طور پر منانے کی وصیت کی تھی۔

Advertisement
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 20 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 21 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement