کم آمدنی والے طبقے کیلئے رہائش کی فراہمی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،وزیراعظم
ہاؤسنگ کے شعبے میں تمام معاملات کو ڈیجیٹائز اور آٹو میٹ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو فروغ ملے،جبکہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر ہاؤسنگ کے شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاو کی وجہ سے زرعی زمین پر دباو بڑھ رہا ہے، جس کے لئے مناسب حکمت عملی ناگزیر ہے۔
دوران اجلاس وزیر اعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں تمام معاملات کو ڈیجیٹائز اور آٹو میٹ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو فروغ ملے۔
ہاوسنگ سیکٹر میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے، اس سیکٹر کو ضابطہ کار کے تحت لانا ضروری ہے۔اجلاس کے موقع پر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کے حوالےسے تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں شفافیت لانے کے حوالے سے معتبر سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ریگیولیٹری فریم ورک سہل کیا جائے گا۔ہاوسنگ اور ڈیولپمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کے لئے ایس ای سی پی، میں رجسٹریشن لازمی قرار دی جانی چاہئے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ شہروں کے بے ترتیب پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ بڑے شہروں میں اونچی عمارتوں اور ورٹیکل ایکسپینشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
علاوہ ازاں اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ڈویلپرز، خریداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے حقوق کی تحفظ کے حوالےسے ون ونڈو سسٹم قائم کیا جانا چاہئے۔وزیراعظم ان تجاویز کے حوالےسے صوبوں کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، میاں ریاض حسین پیر زادہ ، محسن نقوی ، اعظم نذیر تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ، وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، چئیرمین نیب لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل





