Advertisement
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست،اساتذہ، اورطلبہ نے پرتپاک استقبال کیا

خصوصی نشست کےبعدشرکاء کاکہنا تھا کہ اس سیشن میں کئی ابہام دورہوئے اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال سےمتعلق جامع آگاہی حاصل ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 14th 2026, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست،اساتذہ، اورطلبہ نے پرتپاک استقبال کیا

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرکی شفاء تعمیرِملت یونیورسٹی آمد پراساتذہ، فیکلٹی ممبران اورطلبہ نے پرتپاک استقبال کیا، انہوں نے قومی سلامتی کے امور بشمول انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کےسوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔خصوصی نشست کےبعدشرکاء کاکہنا تھا کہ اس سیشن میں کئی ابہام دورہوئے اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال سےمتعلق جامع آگاہی حاصل ہوئی۔

دوران نشست شرکاء نے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخی فتح نے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کو مزید مستحکم اور بلند کیا، دفاع وطن کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کوجعلی خبروں، منفی پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر کے خطرات سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر یا معلومات کو آگے بڑھانے سے قبل اس کی حقیقت اور مستند ذرائع سے تصدیق ناگزیر ہے۔

اس موقع پروائس چانسلرشفاءتعمیرِملت یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد اقبال خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کےاستحکام اورسلامتی کیلئے مثبت کردارادا کرنا چاہئے۔

جبکہ اساتذہ اور طلبہ نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظرمسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، مختلف شہروں، بالخصوص وزیرستان کے طلبہ نے خصوصی نشست کو مثبت اور مؤثر پیشرفت قرار دیتے ہوئے بھرپور انداز میں سراہا۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
Advertisement