Advertisement
پاکستان

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا گیا تھا، مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 37 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 20th 2026, 4:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )نے 9 مئی کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزاسنادی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس میں نامزد پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا گیا تھا، مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 37 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوئی، دوران ٹرائل میں دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، عدالت نے ملزم ارباز زمان اور الٰہی بخش کو اشتہاری قرار دیا ہے، عدالت نے 15 ملزمان کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ یہ لاہور میں نو مئی کے آٹھویں مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی اب تک چھ مقدمات میں بری ہو چکے ہیں، لاہور میں نو مئی کے کل 14 مقدمات درج ہیں۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 منٹ قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
Advertisement