براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
صبح ملنے والی 4 لاشوں میں سے تین کوہ پیماؤں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دی گئی

اسکردو: براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں۔
دُنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے مزید 4 کوہ پیماؤں کی لاشوں کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اب تک کل 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں۔
صبح ملنے والی 4 لاشوں میں سے تین کوہ پیماؤں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 2 لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کےلیے براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔
صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم کا بتانا ہے کہ لاپتا کوہ پیماوں کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، محکمہ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔
لاپتا کوہ پیماؤں کی ٹیم میں امریکا، چین، نیپال اور عمان کے ساتھ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں
براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع جس کی بلندی 8047 میٹر ہے۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
