بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
ریاض ائیر کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں 14 اگست سے شروع کی جائیں گی

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ائیر نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن اگست سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی، جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان سفر، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
ریاض ائیر کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں 14 اگست سے شروع کی جائیں گی، جبکہ ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں 18 اگست سے چلائی جائیں گی۔ دونوں روٹس کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور لاہور دونوں روٹس پر ایئرلائن کے جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کیے جائیں گے، جو جدید سفری سہولتوں سے آراستہ ہیں۔
ریاض ائیر کی پاکستان آمد سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو سفری سہولتوں کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط، تجارت اور سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 20 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- an hour ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 20 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 6 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 20 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago




