جاپان کی حکومت نے بھی تصدیق کی کہ شمالی کوریا سے ایک ایسا میزائل داغا گیا ہے جو بظاہر بیلسٹک میزائل معلوم ہوتا ہے

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر ایک بار پھر میزائل تجربے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد سیئول نے نگرانی اور دفاعی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کورین فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ایک بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی جانب واقع سمندر کی طرف فائر کیا ہے۔
جاپان کی حکومت نے بھی تصدیق کی کہ شمالی کوریا سے ایک ایسا میزائل داغا گیا ہے جو بظاہر بیلسٹک میزائل معلوم ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ رواں سال شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے متعدد ہتھیاروں کے تجربات کا تسلسل ہے، جن میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل، راکٹ اور دیگر ٹیکٹیکل ہتھیار شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کے مطابق شمالی کوریا نے آخری تصدیق شدہ ہتھیاروں کا تجربہ جون کے آخر میں کیا تھا، جس میں ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم، ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل اور خودکار ہووٹزر کا تجربہ کیا گیا تھا۔
JUST IN: 🇰🇵🇯🇵 Days after Japan's Tomahawk missile test, North Korea launches suspected ballistic missile
— War Radar (@War_Radar2) August 6, 2026
Japan's Defense Ministry says Pyongyang fired what is believed to be a ballistic missile, adding to already heightened tensions in East Asia.
Authorities later confirmed the… pic.twitter.com/CLaScty9cP
جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مزید ممکنہ میزائل تجربات کے پیش نظر نگرانی اور دفاعی تیاریوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جب کہ اس حوالے سے امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
کیونگ نام یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار فار ایسٹرن اسٹڈیز کے پروفیسر لیم ایول چُل کے مطابق حالیہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کی رہنما کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ کے حالیہ بیانات سے بھی منسلک ہو سکتا ہے، جن میں انہوں نے جاپان کی جانب سے ٹام ہاک میزائل کے تجربات اور اس کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تنقید کی تھی۔
پروفیسر لیم کے مطابق یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان جلد متوقع مشترکہ فوجی مشقوں سے قبل سامنے آیا ہے، جسے پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ممکنہ سیاسی اور عسکری پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 18 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل





