Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف اور صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، فوجی روابط، استعداد کار میں اضافے اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Aug 6th 2026, 7:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: پاکستان اور صومالیہ نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور استعدادِ کار میں اضافے کے اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اتفاق رائے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ سکیورٹی روابط کو مزید فروغ دینے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صومالی وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مستقل حمایت اور پاک مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور مشترکہ سکیورٹی مفادات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 6 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 4 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 3 hours ago
Advertisement