تُرک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق حکومت سے وابستہ نشریاتی ادارے الجمہوریہ ٹی وی نے منگل کو بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو پاکستانی شہری اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہیں

ویب ڈیسک: یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے باب المندب میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تُرک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق حکومت سے وابستہ نشریاتی ادارے الجمہوریہ ٹی وی نے منگل کو بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو پاکستانی شہری اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں سعودی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
A Saudi commercial ship was reportedly hit by a missile in the Bab el-Mandeb Strait, with three crew members killed, including two Pakistanis and one Indonesian.
— Clash Report (@clashreport) August 11, 2026
Source: ISNA pic.twitter.com/7YkrIxvMao
الجمہوریہ ٹی وی نے جاں بحق ہونے والے افراد کی قومیت کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دو پاکستانی اور ایک انڈونیشین شہری جان کی بازی ہارے ہیں۔ تاہم ان افراد کے نام یا ان کی ملازمت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب حوثی گروپ کی طرف سے اس حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان یا تبصرہ سامنے نہیں آیا، اس لیے حملے کی ذمہ داری اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 19 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 17 گھنٹے قبل







