Advertisement
پاکستان

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

یومِ پاک بحریہ آج اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں منایا گیا، جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Sep 8th 2026, 5:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

اسلام آباد: پاک بحریہ کا دن آج منایا  گیا۔ اس دن کا مقصد انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے طاقتورحریف کیخلاف انتہائی بہادری سے جنگ لڑی اور مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاک بحریہ کا دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے طاقتورحریف کیخلاف انتہائی بہادری سے جنگ لڑی اور مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ دن'' آپریشن دوارکا'' کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کا خفیہ نام آپریشن سومنات تھا۔ اس آپریشن میں پاک بحریہ کے سات بڑے جنگی جہازوں نے دشمن کے علاقے میں ایک جرأت مندانہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن اور ریڈیو بیکن سمیت ساحلی تنصیبات کو تباہ کیا اور بھارتی غرور کوخاک میں ملادیا۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی آبدوز غازی ایک مضبوط دفاعی قوت کے طور پر سامنے آئی۔ اس نے پاکستان کی حربی برتری کی علامت بن کر مادروطن کیخلاف جارحانہ عزائم رکھنے والے کسی بھی دشمن کیلئے خطرات میں اضافہ کر دیا۔

یومِ پاک بحریہ آج اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں منایا گیا، جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔

اس موقع پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ بعد میں نیول چیف نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 13 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 14 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 8 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
Advertisement