پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان وسیع تر خطے میں بھی امن اور استحکام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا


اسلام آباد: پاکستان نے مملکت سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان وسیع تر خطے میں بھی امن اور استحکام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
مکہ دفاعی اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد علاقائی امن اور استحکام کو مضبوط بنانا ہے اور یہ معاہدہ بنیادی طور پر تینوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے موجود تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے متعدد پہلوؤں کو باضابطہ شکل دیتا اور مزید مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جغرافیائی سیاسی صف آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ بھی اپنے تعلقات بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوسرے ملک کے تناظر میں نہیں دیکھتا۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی حمایت کی اور اس پر فعال طور پر عملدرآمد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اور دیگر تمام ممالک کے ساتھ مل کر اس اقدام پر عملدرآمد میں مزید وسیع اور ٹھوس پیش رفت کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان نے ممتاز حریت رہنما یاسین ملک پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی شدید مذمت کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اداروں پر زور دیا کہ وہ یاسین ملک کی حالت، ان کی صحت اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بنیادی حقوق کی منظم خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ عالمی برادری کو بھارتی حکومت کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر اپنے جابرانہ قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے یاسین ملک کی زندگی اور صحت کو داؤ پر لگائے۔
انیس سو نوے سے متعلق من گھڑت الزام کے سلسلے میں حریت رہنما یاسین ملک کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے بارے میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا موقف بھارتی عدالتی نظام پر مذمت آمیز فرد جرم ہے، جس نے کشمیری عوام کو دبانے اور انہیں انصاف کے حصول کے کسی بھی راستے سے محروم کرنے کے لیے بھارتی حکومت کے ہاتھوں ایک آسان آلے کے طور پر کام کیا ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 3 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 4 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago



