فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
چیف آف ڈیفنس فورسز نے خیبر پختونخوا پولیس کو ایک بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیتے ہوئے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف اس کی استقامت اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا


ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور خیبر پختونخوا میں سخت جدوجہد سے حاصل کیے گئے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے دورے کے دوران کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے خیبر پختونخوا پولیس کو ایک بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیتے ہوئے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف اس کی استقامت اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران سید عاصم منیر کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، خفیہ اطلاعات پر مبنی جاری آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل کوششوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مربوط کرنے اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے ان کی بہترین تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 13 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 13 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 13 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- ایک گھنٹہ قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 12 دن قبل

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 12 دن قبل

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 12 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 12 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 13 دن قبل




