LIVE | Information Minister Punjab Azma Bukhari Important Media Talk | GNN
341 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصرنے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔
اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔
پاکستان
صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
صدر مملکت کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی
صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے پر صدر کا استقبال کیا ۔
صدر مملکت کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعلی سرفراز بگٹی ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
پاکستان
اسحا ق ڈار کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات
پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پندرھویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقا ت کی۔
اسحاق ڈار نے پاکستانی برادری کو مسئلہ کشمیر اور اسلام کے خلاف منفی سوچ کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
قرض لینے پر مجبور ہیں ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا آغاز ، پاکستان اور ملائیشیا آج مد مقابل
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
صدرمملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی
-
کھیل ایک دن پہلے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت