جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

جرم

گوادرمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،7افراد قتل

واقعہ تقریبا رات تین بجے کے قریب پیش آیا ، تمام جاں بحق و زخمی افراد ایک رہائشی کوارٹر میں رہائش پذیر تھے

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کی اور 7 افراد کو قتل کردیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایس پی گوادر کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ہے۔

گوادر پولیس حکام کے مطابق جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حج 2024 ، جدہ ایئرپورٹ عازمین کے خیرمقدم کے لیے تیار

سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ پر حج سیزن 2024 کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری دی گئی

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جدہ ایئر پورٹ عازمین حج کے خیر مقدم کے لئے تیار ہے۔ سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ پر حج سیزن 2024 کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تینوں ٹرمینل اور لاونج تقریبا 12 لاکھ عازمین کی گنجائش کے لیے تیار ہیں۔

سی ای او مازن بن محمد جوہر نے کہا کہ آپریشنل پلان کو تمام ضروریات کے مطابق ہے جس کا مقصد ایئرپورٹ کے ذریعے آنے والے عازمین کی حفاظت، سلامتی اور آرام کو یقینی بنانا ہے۔یہ منصوبہ9مئی سے شروع ہوکر تمام عازمین حج کی آمد تک جاری رہے گا۔

اس میں ٹرمینل ون، نارتھ ٹرمینل اور حج و عمرہ لاونج کمپلیکس سمیت تمام ایئرپورٹ لاونجز کا مکمل آپریشن شامل ہوگا۔پورے حج سیزن کے دوران تمام مسافروں کی آمد اور روانگی کے یک معیاری پیٹرن پرعمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ٹرمینل میں مجموعی طور پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کے لیے 411 سے زیادہ پلیٹ فارم، لگیج چیک ان کیلیے 440 ، 56 لوڈنگ برج، 54 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز، 29 کنویئر بیلٹس، 28 بس گیٹ اور چار صحت مراکز ہیں۔ گروپ کے سامان کی ہینڈلنگ کے لیے دو ایریا بھی مختص کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم

ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کو ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر انہوں نے کہا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت وشرافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وعدہ ہے ارض پاک ،عظیم شہداء، اُن کے ورثا ءاور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll