جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

وزیرا علیٰ پنجاب کی عوام کو سہولت کیلئے ایپ ، کال سروس شروع کرنے کی ہدایت

وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز  نے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرا علیٰ پنجاب کی  عوام کو سہولت کیلئے ایپ  ، کال سروس شروع کرنے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز  نے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 لاہور ایک نجی چینل کے  پروگرام کے  اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی اور انتظامی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ عوام تک دستک کی خدمات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ مریم نواز نے کہا کہ ابتدائی طور پر دستک کے ذریعے دس خدمات فراہم کی جائیں گی جس کا دائرہ کار 100 خدمات تک بڑھایا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو ہر صورت خدمات فراہم کرتے رہیں گے ۔ 

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے  بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن وے ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے ۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll