جی این این سوشل

صحت

والدین سے اپیل ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ضرور پلوائیں ، ترجمان وزارت صحت

ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

والدین سے اپیل ہے کہ  5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ضرور پلوائیں ، ترجمان وزارت صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : ترجمان وزارتِ قومی صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے، ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔

ترجمان وزارت قومی سحت  کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے ۔ 

ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان وزارت صحت  نے کہا کہ تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

 

دنیا

اگر اسرائیل نے رفح پر حملہ کیا تو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے، جو بائیڈن

ہم اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں کہ اسرائیل پر ماضی جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو، امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر اسرائیل نے رفح پر حملہ کیا تو  ہتھیاروں کی فراہمی  روک دیں گے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی بار اسرائیل کو کھلے عام خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے پناہ گزینوں سے بھرے شہر رفح پر بڑا حملہ کیا تو امریکا اسے ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کے شہر رفح پر زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے (سی این این ) کو دیے گئے انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں جاتا ہے تو میں وہ ہتھیار فراہم نہیں کر رہا جو تاریخی طور پر رفح سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں کہ اسرائیل پر ماضی جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو ہتھیار اور بم گولے فراہم نہیں کررہے اور اس حوالے سے اسرائیلی صدر اور جنگی کابینہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

جو بائیڈن نے غزہ میں شہریوں کو مارنے کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ادھر اسرائیل نے مشرقی رفح میں حملہ کرکے تیل کا ذخیرہ تباہ کردیا۔

دوسری جانب امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنز نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی جس حوالے سے اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یرغمالیوں کی رہائی پر رفح آپریشن معطل کرنےکے امکان پربات ہوئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اور مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔

وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ قطر پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو بڑھائے، اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قطری وزیر مملکت نے اپنے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قطر کی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا اور قطر اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

ایف آئی اے نے  کارروائی کرتے ہوئے کچا راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑ لیا۔ ڈاکٹر اویس اور گینگ کے دیگر ارکان 5 سال سے مقدمے میں اشتہاری تھے۔

جس کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران  شمع ہسپتال ست  2 ڈونر اور 2رسیوور پکڑے گئے،جس میں سے ڈونرز عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھاریاں کے رہائشی امتیاز احمد کو20 لاکھ روپے میں گردہ لگایا گیاجبکہ فیصل آباد کی بزرگ خاتون شاہین کوثر کو بھی شمع ہسپتال میں غیر قانونی طور پر گردہ لگایا گیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll