جی این این سوشل

علاقائی

 سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 8 نئے وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

کابینہ میں شامل ہونےوالے8ارکان میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہینہ شیرعلی اورطارق تالپور شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 8  نئے وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 8 وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی.

کابینہ میں شامل ہونےوالے8ارکان میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہینہ شیرعلی اورطارق تالپور شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تقریب نے بھی شرکت کی۔ جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزرا سے حلف لیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہر ایک کو موقع ضرور دینا چاہیے ہر ایک کو موقع ضرور دینا چاہیے، جنکے پاس ذمہ داری ہے انکے پاس اختیار بھی ہے، وزیر داخلہ یا وزیر اعلٰی کوئی بھی ہو کیوں چاہے گا کہ کرائم بڑھے، ہمیں ایک دوسرے پر بلیم گیم نہیں کرنا ہمیں ایک دوسرے کے لیے راستہ بنانا ہے۔

پاکستان

اسرائیل فلسطین میں بچوں، عورتوں سمیت نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان رفح کراسنگ پر حملے اور محاصرے کی مذمت کرتا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل فلسطین  میں بچوں، عورتوں سمیت نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں سمیت نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں رفح کراسنگ پر حملے اور محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ اسرائیل نے اپنی تازہ کارروائیوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی اور غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہورہا ہے۔

انہوں نے فوری جنگ بندی، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کے محصور لوگوں کے لیے بلا روک ٹوک انسانی امداد تک رسائی دینے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جارہی ہے، فلسطینیوں پر ظلم و ستم ختم ہونا چاہیے اور بین الاقوامی اداروںکو فلسطینیوں پر جاری بربریت کےخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح اور فورمز پر غزہ میں جاری مظالم اور غزہ میں بچوں اور خواتین پر مظالم کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے اس اصولی موقف کا ایک بار بھر اعادہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ترجمان نے گھیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے اعلامیہ میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کے متعلق او آئی سی کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجلاس نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں۔

 لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پنجاب پیرس جبکہ حقیقت بالکل برعکس ہے، لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے، اخلاقی جواز سے عاری فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری سے جس نے بھی پنگا لیا وہ پاش پاش ہوگیا، جعلی فارم 47 حکومت کا بھی آخری وقت آن پہنچا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll