جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز، بنی گالہ میں طبی معائنہ

ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز، بنی گالہ میں طبی معائنہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء ٹیم بھی بنی گالہ پہنچ گئی، میں ابھی بنی گالہ پہنچا ہوں۔ ایمبولینس کے ہمراہ ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کے گھر میں گئی ہے۔ ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی  کی طبیعت لگتا ہے زیادہ خراب ہے کیونکہ دن میں دو ڈاکٹرز بنی گالہ آئے تھے۔اب اچانک رات کے اس پہر  ڈاکٹر کو دوبارہ آنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں۔

 

 

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ضروری قانون سازی کے ذریعے محصولات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وہ آج لاہور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے ریونیو کی وصولی میں قابل تعریف خدمات سرانجام دیں۔


وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے اور منصفانہ اور قابل افسران کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔


شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کا اپنا وعدہ پورا کیا اور نااہل افسران اور کرپشن میں ملوث یا اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق 2700 ارب روپے کے دعوے مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور اس حوالے سے ایک قانون بنایا گیا ہے تاکہ ایسے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بہترین کارکردگی پر قابل افسران میں شیلڈز تقسیم کیں ، انہوں نے محنتی افسران کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اسے بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ صنعتی اور کمرشل بجلی اور گیس کے کنکشنز میں سے صرف دو لاکھ سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور نائیجر کا اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم

نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نائیجر کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور مسئلہ کشمیر پر اس کے اصولی موقف کی تعریف کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نائیجر  کا  اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور نائیجر نے خصوصاً اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے اتفاق رائے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی اپنے نائیجرکے ہم منصب سنگارے بیکریاہو  سے ملاقات میں ہوا ۔

دونوں فریقین نے اسلامی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے مل کرکام جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔

نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نائیجر کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور مسئلہ کشمیر پر اس کے اصولی موقف کی تعریف کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll