امریکہ کا جنگی جہاز چین کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیاجبکہ حادثے کے نتیجے میں سات فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے جنگی جہاز کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ لینڈنگ کر رہا تھا لیکن پائلٹ کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نیوی کا ایف 35 سی لائٹننگ ٹو جیٹ یو ایس ایس کارل ونسن کے عرشے پر اترتے ہوئے ٹکرایا جو حادثے کا سبب بنا۔
امریکہ کے ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورد کا کہنا ہے کہ جہاز سمندر میں گر گیا مگر پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ سمیت سات اہلکار اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کو بحری جہاز پر طبی امداد دی گئی جبکہ تین کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مارک لانگفورڈ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفصیلات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ حادثے میں کروڑوں ڈالرز مالیت کا جنگی جہاز تباہ ہوا ہے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل






